Home دلچسپ و عجیب شوبز ہالی ووڈ میں پاکستانی سپر ہیرو گرل متعارف کرانے کی تیاریاں

ہالی ووڈ میں پاکستانی سپر ہیرو گرل متعارف کرانے کی تیاریاں

جن لوگوں سے ماروال کے حوالے سے بات چیت کی ہے وہ اس کردار کو لیکر کافی پر جوش ہیں، منڈی کلنگ۔ فوٹو: فائل

جن لوگوں سے ماروال کے حوالے سے بات چیت کی ہے وہ اس کردار کو لیکر کافی پر جوش ہیں، منڈی کلنگ۔ فوٹو: فائل

لاس اینجلس: مافوق الفطرت صلاحیتوں کے حامل سپر ہیروز کے کارناموں پر مشتمل کہانیوں اور فلموں کو دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے اور اب بڑے پردے پر پاکستانی نژاد امریکی سپر ہیرو لڑکی کمالہ خان المعروف مس مارول کو لانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

امریکی کامک سپر ہیروز کی صف میں شامل پاکستانی نژاد کردار مس مارول کو بڑی اسکرین پر لانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں، کمالہ خان المعروف مس مارول کے حوالے سے ایک ٹی وی شو میں بھارتی نژاد اداکارہ منڈی کالنگ نے کہا کہ مس مارول ایک نوعمر پاکستانی نژاد امریکی لڑکی ہے، جو پہلی سپر ہیرو ہے، بنیادی طور پر مجھے یہ کردار بہت پسند ہے، میں نے بڑے پردے کی زینت بنانے کے لئے اسے تخلیق کرنے والے ادارے مارول سے بات بھی کی ہے اور وہ بھی اس حوالے سے بہت پرجوش ہیں۔

فلم میں مس مارول کے کردار کے لیے موزوں اداکار کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر منڈی کالنگ کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے کسی کو بھی نہیں معلوم کہ یہ کردار کون ادا کرے گا، لیکن میری اس حوالے سے برطانوی نژاد اداکار رز احمد سے بھی بات ہوئی ہے اور وہ بھی اس سلسلے میں کافی پرجوش ہیں، اس کے علاوہ دیگر ’دیسی‘ اداکار بھی خاصی دلچسپی رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا میں سپر ہیرو کامک بکس میں پہلی مرتبہ 2012 میں مس مارول کا کردار تخلیق کیا گیا تھا، جو عام زندگی میں پاکستانی نژاد امریکی کمالہ خان ہوتی ہے لیکن اس کے ساتھ ہی کئی مافوق الفطرت صلاحیتوں کی بھی حامل ہوتی ہے، کمالہ خان کو معروف سپر ہیرو کردار کیپٹن مارول سے متاثر دکھایا گیا ہے، اسی مناسبت سے مس مارول کا نام دیا گیا ہے۔

نارووال میں وین اور کوچ میں خوفناک تصادم سے 5 افراد جاں بحق، 18 زخمی

ورلڈ کپ میں آج پاکستان بھارت سے ٹکرائے گا، شاہین جیت کیلئے پرعزم

تحریک انصاف کے اہم رہنما اورڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے بیٹے کی سر کاری گاڑی پر بیٹھ کر کلاشنکوف کے ہمراہ تصویر وائر ل،پارٹی ترجمان نے غلطی تسلیم کرلی، حیرت انگیز اعلان

امریکی فوج نے اسامہ بن لادن کو کیوں قتل کیا؟باقاعدہ تدفین کے بجائے لاش سمندر برد کیوں کی گئی؟،سعودی عرب کے سابق انٹیلی جنس سربراہ شہزادہ ترکی الفیصل نے سب بتادیا،سنسنی خیز انکشافات

بھارت میں قیامت خیز گرمی کا ذمہ داربھی پاکستان کو قرار دے دیاگیا، پاکستان کس طرح ”گرمی بھارت بھیج رہاہے؟“ بھارتی میڈیا کے مضحکہ خیز دعوے

ڈیڑھ برس سے ناقابل استعمال قرار دے کر گراؤنڈ کئے گئے بوئنگ777طیارہ دوبارہ آپریشن میں شامل،متعدد نئی پروازیں شروع کرنے کافیصلہ،پی آئی اے نے بڑی خوشخبری سنادی