Home دلچسپ و عجیب شوبز ’’شہنشاہ غزل‘‘ مہدی حسن کی آج 7ویں برسی

’’شہنشاہ غزل‘‘ مہدی حسن کی آج 7ویں برسی

فلم، ٹی وی اور ریڈیو پر ان کی آواز کامیابی کی ضمانت سمجھی جاتی تھی، 13جون 2012 کو انتقال ہوا
۔ فوٹو : فائل

فلم، ٹی وی اور ریڈیو پر ان کی آواز کامیابی کی ضمانت سمجھی جاتی تھی، 13جون 2012 کو انتقال ہوا
۔ فوٹو : فائل

کراچی:  ’’شہنشاہ غزل‘‘ مہدی حسن کی آج (جمعرات کو) 7ویں برسی منائی جارہی ہے۔

مہدی حسن 13جون 2012 کوانتقال کرگئے تھے۔ مہدی حسن نے40سال تک فن موسیقی کے افق پر حکمرانی کی۔ مہدی حسن موسیقی کا ایک پورا عہد تھے۔ ان کے گائے راگ کو دنیا بھر میں پے پناہ شہرت ملی۔ اسی وجہ سے مہدی حسن کو ’’شہنشاہ غزل‘‘ کے خطاب سے نواز گیا۔

چار دہائیوں تک فلم ،ٹی وی اور ریڈیو میں اپنی مسحورکن آواز کا جادو جگانے والے مہدی حسن 1927 میں بھارتی ریاست راجستھان کے علاقے لونا میں پید اہوئے۔ مہدی حسن کا تعلق موسیقی کے اس بڑے گھرانے سے تھا جس کی کئی پشتوں نے موسیقی کی خدمت کی۔

مہدی حسن نے 1956 میں ریڈیو پاکستان سے گائیکی کا آغاز کیاجبکہ 1962 میں پاکستانی فلم ’’شکار‘‘کے لیے پہلی مرتبہ گیت ریکارڈ کرایا۔ مہد ی حسن کے گائے ہوئے گیت، غزلیں اور قومی ترانے آج بھی شائقین موسیقی کی سماعتوں میں گونج رہے ہیں۔

انھوں نے 365 سے زائد فلموں میں اپنی مدھر آواز کا جادو جگایا۔فلمی صنعت میں ان کی آواز کامیابی کی ضمانت سمجھی جاتی تھی۔

مہدی حسن نے 25 ہزار سے زائد،گیت اور غزلیں ریکارڈ کراکے ایک تاریخ رقم کی۔ شعبہ موسیقی میں غیر معمولی خدمات پر مہد ی حسن کو صدارتی تمغہ۔برائے حسن کارکردگی تمغہ امتیاز،ہلال امتیاز جبکہ بھارت میں سہگل اور نیپال میں گورکھا دک شینا باہو ایوارڈ سے نوازا گیا۔

نارووال میں وین اور کوچ میں خوفناک تصادم سے 5 افراد جاں بحق، 18 زخمی

ورلڈ کپ میں آج پاکستان بھارت سے ٹکرائے گا، شاہین جیت کیلئے پرعزم

تحریک انصاف کے اہم رہنما اورڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے بیٹے کی سر کاری گاڑی پر بیٹھ کر کلاشنکوف کے ہمراہ تصویر وائر ل،پارٹی ترجمان نے غلطی تسلیم کرلی، حیرت انگیز اعلان

امریکی فوج نے اسامہ بن لادن کو کیوں قتل کیا؟باقاعدہ تدفین کے بجائے لاش سمندر برد کیوں کی گئی؟،سعودی عرب کے سابق انٹیلی جنس سربراہ شہزادہ ترکی الفیصل نے سب بتادیا،سنسنی خیز انکشافات

بھارت میں قیامت خیز گرمی کا ذمہ داربھی پاکستان کو قرار دے دیاگیا، پاکستان کس طرح ”گرمی بھارت بھیج رہاہے؟“ بھارتی میڈیا کے مضحکہ خیز دعوے

ڈیڑھ برس سے ناقابل استعمال قرار دے کر گراؤنڈ کئے گئے بوئنگ777طیارہ دوبارہ آپریشن میں شامل،متعدد نئی پروازیں شروع کرنے کافیصلہ،پی آئی اے نے بڑی خوشخبری سنادی