Home دلچسپ و عجیب شوبز اداکارہ نندیتا نے بھارتی میڈیا کو بی جے پی کی پروپیگنڈا مشین قرار دیدیا

اداکارہ نندیتا نے بھارتی میڈیا کو بی جے پی کی پروپیگنڈا مشین قرار دیدیا

 ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ہدایت کارہ نندیتا داس نے بھارتی بے لگام میڈیا کو بی جے پی کی پروپیگنڈا مشین قرار دے دیا۔

پاک سرزمین پر بھارت کی جانب سے ناکام حملے کی کوشش کو پاک فضائیہ کے شاہینوں کی طرف سے ناکام بنائے جانے کے بعد بھارتی میڈیا سفید کو سیاہ دکھاتا رہا اور اپنی پیشہ ورانہ خدمات انجام دینے کے بجائے منفی پروپیگنڈا کے ذریعے عوام کو حقیقت سے آشنا رکھنے کے بجائے جنگ کے خلاف اکساتا رہا۔

بھارتی میڈیا کے زہر اگلتے پروپیگنڈے کو جہاں بین الاقوامی سطح پر جھوٹا قرار دیا گیا وہیں بھارت میں بھی انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور اب بالی ووڈ اداکارہ نندیتا داس نے بھی بھارتی میڈیا کو پروپیگنڈا مشین قرار دے دیا۔

https://platform.twitter.com/widgets.js

فلم منٹو کی ہدایت کارہ نندیتا داس نے ایک ٹوئٹ میں بھارتی میڈیا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’پلوامہ حملے کے بعد سے بھارتی میڈیا نے ثابت کردیا کہ وہ بھارتی جنتا پارٹی (حکمران جماعت) کی پروپیگنڈا مشین ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سونو نگم کی شرانگیزی پھیلانے پر اپنے ہی میڈیا کی چھترول

واضح رہے کہ 27 فروری کو پاک فضائیہ نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر دو بھارتی طیارے مار گرائے تھے اور ایک پائلٹ کو گرفتار کرلیا تھا۔

The post اداکارہ نندیتا نے بھارتی میڈیا کو بی جے پی کی پروپیگنڈا مشین قرار دیدیا appeared first on ایکسپریس اردو.

نارووال میں وین اور کوچ میں خوفناک تصادم سے 5 افراد جاں بحق، 18 زخمی

ورلڈ کپ میں آج پاکستان بھارت سے ٹکرائے گا، شاہین جیت کیلئے پرعزم

تحریک انصاف کے اہم رہنما اورڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے بیٹے کی سر کاری گاڑی پر بیٹھ کر کلاشنکوف کے ہمراہ تصویر وائر ل،پارٹی ترجمان نے غلطی تسلیم کرلی، حیرت انگیز اعلان

امریکی فوج نے اسامہ بن لادن کو کیوں قتل کیا؟باقاعدہ تدفین کے بجائے لاش سمندر برد کیوں کی گئی؟،سعودی عرب کے سابق انٹیلی جنس سربراہ شہزادہ ترکی الفیصل نے سب بتادیا،سنسنی خیز انکشافات

بھارت میں قیامت خیز گرمی کا ذمہ داربھی پاکستان کو قرار دے دیاگیا، پاکستان کس طرح ”گرمی بھارت بھیج رہاہے؟“ بھارتی میڈیا کے مضحکہ خیز دعوے

ڈیڑھ برس سے ناقابل استعمال قرار دے کر گراؤنڈ کئے گئے بوئنگ777طیارہ دوبارہ آپریشن میں شامل،متعدد نئی پروازیں شروع کرنے کافیصلہ،پی آئی اے نے بڑی خوشخبری سنادی