Home دلچسپ و عجیب کھیل زوہیب حسن کا پی ایس ایل انتظامیہ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان

زوہیب حسن کا پی ایس ایل انتظامیہ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان

بغیر اجازت میرا گانا چلانے پر پی ایس ایل جیسی مشہور کرکٹ لیگ نے مجھے صدمہ پہنچایا، زوہیب حسن (فوٹو: فائل)

بغیر اجازت میرا گانا چلانے پر پی ایس ایل جیسی مشہور کرکٹ لیگ نے مجھے صدمہ پہنچایا، زوہیب حسن (فوٹو: فائل)

 لندن: پاکستان کے معروف پاپ گلوکار زوہیب حسن نے ان کا گیت بغیر اجازت گانے پر پاکستان سپر لیگ انتظامیہ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کر دیا۔

پاکستان سپرلیگ کے سیزن فور کی شاندار افتتاحی تقریب دبئی میں منعقد ہوئی جس میں مختلف گلوکاروں کی جانب سے پرانے گانوں پر پرفارمنس پیش کی گئی۔ ستر کی دہائی کے پاپ گلوکار بونی ایم نے سب سے پہلے محفل لوٹنے کی کوشش کی جس کے بعد دور حاضر کی گلوکارہ آئمہ بیگ اور شجاع حیدر نے 1981ء کے نازیہ حسن اور زوہیب حسن کے گائے ہوئے ہر دل عزیز گیت ’ڈسکو دیوانے‘ کا ری مکس پیش کیا۔

اپنے گائے ہوئے گیت کو ٹی وی اسکرینوں پر چلتا دیکھ کر لندن میں موجود نازیہ حسن کے بھائی اور ساتھی سنگر زوہیب حسن نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر عدالت جانے کا اعلان کردیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ بغیر اجازت گانا چلانے پر پی ایس ایل جیسی مشہور کرکٹ لیگ نے انہیں صدمہ پہنچایا۔

 

نارووال میں وین اور کوچ میں خوفناک تصادم سے 5 افراد جاں بحق، 18 زخمی

ورلڈ کپ میں آج پاکستان بھارت سے ٹکرائے گا، شاہین جیت کیلئے پرعزم

تحریک انصاف کے اہم رہنما اورڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے بیٹے کی سر کاری گاڑی پر بیٹھ کر کلاشنکوف کے ہمراہ تصویر وائر ل،پارٹی ترجمان نے غلطی تسلیم کرلی، حیرت انگیز اعلان

امریکی فوج نے اسامہ بن لادن کو کیوں قتل کیا؟باقاعدہ تدفین کے بجائے لاش سمندر برد کیوں کی گئی؟،سعودی عرب کے سابق انٹیلی جنس سربراہ شہزادہ ترکی الفیصل نے سب بتادیا،سنسنی خیز انکشافات

بھارت میں قیامت خیز گرمی کا ذمہ داربھی پاکستان کو قرار دے دیاگیا، پاکستان کس طرح ”گرمی بھارت بھیج رہاہے؟“ بھارتی میڈیا کے مضحکہ خیز دعوے

ڈیڑھ برس سے ناقابل استعمال قرار دے کر گراؤنڈ کئے گئے بوئنگ777طیارہ دوبارہ آپریشن میں شامل،متعدد نئی پروازیں شروع کرنے کافیصلہ،پی آئی اے نے بڑی خوشخبری سنادی