Home بین الا قوامی خلیج عمان میں دو تیل بردار بحری جہازوں پر حملہ، ایک جہاز میں آگ لگ گئی

خلیج عمان میں دو تیل بردار بحری جہازوں پر حملہ، ایک جہاز میں آگ لگ گئی

ٓ

بحری جہاز متحدہ عرب امارات سے تیل بھرواکر سنگاپور کی طرف جا رہے تھے، رائٹرز    

بحری جہاز متحدہ عرب امارات سے تیل بھرواکر سنگاپور کی طرف جا رہے تھے، رائٹرز    

 دبئی: خلیج عمان میں دو تیل بردار بحری جہازوں پر حملہ ہوا جس کے بعد ایک بحری جہاز میں آگ لگ گئی۔

غیرملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق 2 بحری جہاز متحدہ عرب امارات سے تیل بھروانے کے بعد سنگاپور کی طرف جا رہے تھے کہ اس دوران خلیج عمان میں دونوں تیل بردار بحری جہازوں پر حملہ ہوگیا جس کے بعد ایک جہاز میں آگ لگ گئی تاہم دونوں بحری جہازوں سے عملے کو باحفاظت نکال لیا گیا۔

دوسری جانب امریکی بحریہ نے خلیج عمان میں امریکی بحری جہازوں پر حملے کی تصدیق کردی، بحری جہاز امریکی ففتھ فلیٹ کا حصہ تھے جب کہ حملے کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں 4 فیصد اضافہ کردیا گیا۔

واضح رہے ایک ماہ پہلے بھی خلیج عمان میں اسی طرح کے حملے میں 4 بحری جہازوں کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کے بعد برطانوی مرین سیفٹی گروپ کی جانب سے دوبارہ ایسے واقع کے رونما ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا

 


ٓ

نارووال میں وین اور کوچ میں خوفناک تصادم سے 5 افراد جاں بحق، 18 زخمی

ورلڈ کپ میں آج پاکستان بھارت سے ٹکرائے گا، شاہین جیت کیلئے پرعزم

تحریک انصاف کے اہم رہنما اورڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے بیٹے کی سر کاری گاڑی پر بیٹھ کر کلاشنکوف کے ہمراہ تصویر وائر ل،پارٹی ترجمان نے غلطی تسلیم کرلی، حیرت انگیز اعلان

امریکی فوج نے اسامہ بن لادن کو کیوں قتل کیا؟باقاعدہ تدفین کے بجائے لاش سمندر برد کیوں کی گئی؟،سعودی عرب کے سابق انٹیلی جنس سربراہ شہزادہ ترکی الفیصل نے سب بتادیا،سنسنی خیز انکشافات

بھارت میں قیامت خیز گرمی کا ذمہ داربھی پاکستان کو قرار دے دیاگیا، پاکستان کس طرح ”گرمی بھارت بھیج رہاہے؟“ بھارتی میڈیا کے مضحکہ خیز دعوے

ڈیڑھ برس سے ناقابل استعمال قرار دے کر گراؤنڈ کئے گئے بوئنگ777طیارہ دوبارہ آپریشن میں شامل،متعدد نئی پروازیں شروع کرنے کافیصلہ،پی آئی اے نے بڑی خوشخبری سنادی