Home بین الا قوامی بھارت میں نوجوان کی دماغ میں کیچوے کی افزائش سے موت واقع  

بھارت میں نوجوان کی دماغ میں کیچوے کی افزائش سے موت واقع  

ٓ

دماغ میں موجود ٹیپ ورم سے نوجوان کو شدید سر میں درد رہتا اور مرگی کے دورے پڑتے۔ فوٹو : فائل

دماغ میں موجود ٹیپ ورم سے نوجوان کو شدید سر میں درد رہتا اور مرگی کے دورے پڑتے۔ فوٹو : فائل

کلکتہ: بھارت میں 18 سالہ نوجوان کے دماغ میں طفیلیہ ٹیپ ورم (کیچوا) حیران کن طور پر افزائش پاتا رہا اور جس نے بالآخر نوجوان کی جان لے لی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں 18 سالہ نوجوان کو سر میں شدید درد، مرگی کے دورے پڑنے اور دائیں آنکھ میں بے پناہ سوجن کے باعث کلکتہ کے ای ایس آئی سی میڈیکل کالج اینڈ ہاسپیٹل میں داخل کیا گیا تھا تاہم نوجوان علاج کے دوران جانبر نہ ہوسکا۔

ایم آر آئی میں دماغ میں کے اگلے حصے میں گاڑھے مادے پر مشتمل غدود نما چیز دیکھی گئی جب کہ نوجوان کی آنکھ اور دائیں فوطے میں رسولی بھی پائی گئی تاہم اس کی وجہ سامنے نہ آسکی جس کے بعد دماغ کا آپریشن کیا گیا تو غدود میں سے ایک ٹیپ ورم (کیچوا) برآمد ہوا جب کہ اطراف میں موجود مادے کے تجزیے سے انکشاف ہوا کہ یہ انڈے اور لاروے کی باقیات ہیں۔

Tapeworm 2

ٹیپ ورم طفیلیے ہوتے ہیں جن کی زندگی اور افزائش کا انحصار مہمان جسم پر ہوتا ہے، ٹیپ ورم نے نوجوان کے دماغ کو چاٹنا شروع کردیا جس سے سوجن، غدود اور رسولی جیسے مضر اثرات سامنے آئے۔

ٹیپ ورم کی اس تباہ کاریوں کو میڈیکل سائنس میں Taenia solium  کہا جاتا ہے، یہ جان لیوا انفیکشن ثابت ہوسکتا ہے اور بدقسمتی کے ساتھ بھارتی نوجوان کے ساتھ بھی یہی ہوا، وہ دوران چل بسا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ معائنے سے پتہ چلتا ہے کہ ٹیپ ورم کا انڈا غذا کے ذریعے نوجوان کے جسم میں داخل ہوا اور خون کے بہاؤ کے ساتھ دماغ تک پہنچا جہاں اس انڈے سے لاروا اور پھر ٹیپ ورم کی مکمل افزائش ہوئی۔


ٓ