Home بین الا قوامی متحدہ عرب امارات میں گھر میں آتشزدگی سے 6 پاکستانی جاں بحق

متحدہ عرب امارات میں گھر میں آتشزدگی سے 6 پاکستانی جاں بحق

ٓ

آتشزدگی میں جاں بحق ہوانے والوں میں باپ اور دو بیٹے بھی شامل ہیں۔ فوٹو : گلف نیوز

آتشزدگی میں جاں بحق ہوانے والوں میں باپ اور دو بیٹے بھی شامل ہیں۔ فوٹو : گلف نیوز

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات کے ایک گھر میں لگنے والی آگ میں 6 پاکستانی جھلس کر جاں بحق ہوگئے جن میں سے 4 ایک ہی خاندان کے فرد ہیں۔ 

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی کے ایک ولا میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی، دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پورے عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور خوفناک شعلے بلند ہونے لگے۔ آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ فائر بریگیڈ کے پہنچنے سے پہلے ہی گھر مکمل طور پر خاکستر ہو گیا۔

آتشزدگی میں 6 افراد بری طرح جھلس کر جاں بحق ہوگئے جن کا تعلق پاکستان سے ہے جب کہ 6 میں 4 افراد ایک ہی خاندان کے فرد ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت والد محمد فاروق بیٹے عمر فاروق، خرم، ان کا ایک رشتہ دار علی حیدر جب کہ دیگر دو افراد خیال افضل اور عید نواز کے ناموں سے ہوئی ہے۔

آتشزدگی میں زندہ بچ جانے والے واحد شخص محمد رحیم نے پولیس کو بتایا کہ وہ اہل خانہ سے ملنے دبئی سے آیا تھا اور رات ٹہر گیا، گرمی کے باعث کمرے سے باہر نکلا تو دیگر کمروں میں آگ لگی ہوئی تھی، دوستوں کو بچانے کی کوشش کی لیکن وہ دھوئیں کے باعث بے ہوش ہوگئے تھے اور تیزی سے پھیلتی آگ سے بچنے کے لیے میں نے باتھ روم کی کھڑکی سے باہر چھلانگ لگائی۔


ٓ

نارووال میں وین اور کوچ میں خوفناک تصادم سے 5 افراد جاں بحق، 18 زخمی

ورلڈ کپ میں آج پاکستان بھارت سے ٹکرائے گا، شاہین جیت کیلئے پرعزم

تحریک انصاف کے اہم رہنما اورڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے بیٹے کی سر کاری گاڑی پر بیٹھ کر کلاشنکوف کے ہمراہ تصویر وائر ل،پارٹی ترجمان نے غلطی تسلیم کرلی، حیرت انگیز اعلان

امریکی فوج نے اسامہ بن لادن کو کیوں قتل کیا؟باقاعدہ تدفین کے بجائے لاش سمندر برد کیوں کی گئی؟،سعودی عرب کے سابق انٹیلی جنس سربراہ شہزادہ ترکی الفیصل نے سب بتادیا،سنسنی خیز انکشافات

بھارت میں قیامت خیز گرمی کا ذمہ داربھی پاکستان کو قرار دے دیاگیا، پاکستان کس طرح ”گرمی بھارت بھیج رہاہے؟“ بھارتی میڈیا کے مضحکہ خیز دعوے

ڈیڑھ برس سے ناقابل استعمال قرار دے کر گراؤنڈ کئے گئے بوئنگ777طیارہ دوبارہ آپریشن میں شامل،متعدد نئی پروازیں شروع کرنے کافیصلہ،پی آئی اے نے بڑی خوشخبری سنادی