Home اہم خبریں ’’حکومت ، عدلیہ اور فوج سے معافی مانگتا ہوں‘‘ پیر افضل قادری کا تحریک لبیک کی ذمے داریوں سے سبکدوشی کا اعلان

’’حکومت ، عدلیہ اور فوج سے معافی مانگتا ہوں‘‘ پیر افضل قادری کا تحریک لبیک کی ذمے داریوں سے سبکدوشی کا اعلان

لاہور(آن لائن) تحریک لبیک کے مرکزی رہنما پیر افضل قادری نے تحریک لبیک کی ذمے داریوں سے سبکدوشی کا اعلان کرتے ہوئے حکومت، پاک فوج اور عدلیہ سے دلی معذرت کر لی ہے۔بدھ کو اپنے ایک ویڈیو بیان میں پیر افضل قادری کا کہنا تھا کہ حکومت ، عدلیہ اور فوج سے معافی مانگتا ہوں۔پارٹی قیادت ذمہ داری سمجھتے ہوئے معاملات بہتر کرینگے ‘آئین ،اداروں کا احترام کیا جائیگا ۔انہوں نے کہا کہ دفاع کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں ‘کارکن اخلاق کا مظاہرہ کریں ، پر امن رہیں ‘ریٹائرمنٹ کا فیصلہ صحت کی خرابی کی وجہ سے کیا
۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں حکومت، عدلیہ اور چیف آف آرمی سٹاف کی دل آزاری پر انتہائی معذرت خواہ ہوں اورانشاء اللہ العزیز تحریک لبیک کے ذمہ داران صورتحال کا ادراک کرتے ہوئے اور قیادت کی بھاری ذمے داریوں کا احساس کرتے ہوئے معاملات بہتر کرینگے اورمعاشرے کی اصلاح کیلئے کردار ادا کرینگے۔پیر افضل قادری نے کہا کہ مملکت خداداد پاکستان کے آئین و قانون اور تمام اداروں کا احترام کیا جائیگا ، وطن عزیز پاکستان کی فلاح ، سلامتی ، امن و امان کیلئے اوربد امنی کے خاتمہ کیلئے کردار ادا کرینگے ، پاکستان کے تحفظ کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ اپنا نکتہ نظر قر آن و سنت اور آئین وقانون کی روشنی میں مناسب انداز میں بیان کیاجائیگا ،جلاؤ گھیرائواور عوامی و سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی قطعا اجازت نہیں دی جائیگی،دہشتگردی ، قتل وغارت ، فتنہ فساد اور فرقہ وارانہ مسلح کارروائیوں کی حوصلہ شکنی کریں گے۔پیر افضل قادری نے کارکنوں کو سخت ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کارکن اعلیٰ اخلاق کا مظاہرہ کریں ، پر امن رہیں اور ملکی سلامتی کیخلاف تمام امور سے اجتناب کریں، کوئی کارکن غیر اسلامی و غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہوا تو تحریک کے ڈسپلن کے تحت تادیبی کارروائی اور لاتعلقی اختیار کی جائیگی۔اپنی ریٹائرمنٹ کے فیصلے سے متعلق انہوں نے کہا کہ صحت شدید خراب ہو چکی ہے ،ریٹائر منٹ کا فیصلہ گزشتہ سال کا کرلیا تھا اور احباب کو بھی مطلع کردیا تھا ، اب چونکہ صحت مزید علیل اور شدید جسمانی کمزوری واقع ہوچکی ہے لہذٰا تحریک کی عملی جدوجہد سے ریٹائر منٹ کا اعلان کرتا ہوں۔

loading…

نارووال میں وین اور کوچ میں خوفناک تصادم سے 5 افراد جاں بحق، 18 زخمی

ورلڈ کپ میں آج پاکستان بھارت سے ٹکرائے گا، شاہین جیت کیلئے پرعزم

تحریک انصاف کے اہم رہنما اورڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے بیٹے کی سر کاری گاڑی پر بیٹھ کر کلاشنکوف کے ہمراہ تصویر وائر ل،پارٹی ترجمان نے غلطی تسلیم کرلی، حیرت انگیز اعلان

امریکی فوج نے اسامہ بن لادن کو کیوں قتل کیا؟باقاعدہ تدفین کے بجائے لاش سمندر برد کیوں کی گئی؟،سعودی عرب کے سابق انٹیلی جنس سربراہ شہزادہ ترکی الفیصل نے سب بتادیا،سنسنی خیز انکشافات

بھارت میں قیامت خیز گرمی کا ذمہ داربھی پاکستان کو قرار دے دیاگیا، پاکستان کس طرح ”گرمی بھارت بھیج رہاہے؟“ بھارتی میڈیا کے مضحکہ خیز دعوے

ڈیڑھ برس سے ناقابل استعمال قرار دے کر گراؤنڈ کئے گئے بوئنگ777طیارہ دوبارہ آپریشن میں شامل،متعدد نئی پروازیں شروع کرنے کافیصلہ،پی آئی اے نے بڑی خوشخبری سنادی