Home اہم خبریں شہبازشریف ضمانت منسوخی کا کیس سپریم کورٹ کے جسٹس عظمت شیخ نے استغاثہ کے وکیل نعیم بخاری کو ایسی کیا بات کہہ دی کہ عدالت میں ہر کوئی ایک دوسرے کو دیکھتا رہ گیا

شہبازشریف ضمانت منسوخی کا کیس سپریم کورٹ کے جسٹس عظمت شیخ نے استغاثہ کے وکیل نعیم بخاری کو ایسی کیا بات کہہ دی کہ عدالت میں ہر کوئی ایک دوسرے کو دیکھتا رہ گیا

اسلام آباد(سی پی پی ) آشیانہ ہائوسنگ اسکیم اور رمضان شوگر ملز سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس عظمت سعید نے وکیل نعیم بخاری سے مکالمے کے دوران کہا کہ آپ کو ضمانت منسوخی کے لیے بہت محنت کرنا ہوگی۔جسٹس عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔اس موقع پر شہباز شریف کی طرف سے اشتر اوصاف اور فواد حسن فواد کی طرف سے اعظم تارڑ عدالت میں پیش ہوئے۔سماعت شروع ہوئی تو اشتر اوصاف نے عدالت سے استدعا کی کہ کچھ اضافی دستاویزات ہیں، وہ جمع کرانا چاہیں گے، دستاویزات
میں پاور آف اٹارنی اور دوسرے دستاویزات شامل ہیں۔جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ عدالت اس کیس میں نوٹس جاری کرچکی ہے جب کہ استغاثہ کے وکیل نعیم بخاری کو مخاطب کرتے ہوئے جسٹس عظمت سعید نے کہا ‘نعیم بخاری صاحب آپ کو ضمانت منسوخی کے لیے بہت محنت کرنا ہوگی۔جسٹس عظمت سعید شیخ نے ریمارکس دیے اس کیس کے 2 معیار ہیں، ایک وہ ہیں جن کی ضمانت ہوچکی اور ایک وہ جن کی ضمانت نہیں ہوئی، نعیم بخاری کی انتھک کوششوں کے باوجود یہ دونوں معیار ہمارے ذہن میں ہیں۔فاضل جج نے ہدایت کی کہ 15 مئی کو تمام فریقین تیاری کر کے آئیں، ہم آپ کو تفصیل سے سنیں گے، ہم اس کیس کی حساسیت سے آگاہ ہیں۔جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ عدالت کو ملزمان پر لگے الزامات پر مبنی چارٹ بنا کر پیش کریں۔یاد رہے کہ آشیانہ ہائوسنگ کیس میں لاہور ہائیکورٹ شہباز شریف کی ضمانت منظور کرچکی ہے۔

loading…

نارووال میں وین اور کوچ میں خوفناک تصادم سے 5 افراد جاں بحق، 18 زخمی

ورلڈ کپ میں آج پاکستان بھارت سے ٹکرائے گا، شاہین جیت کیلئے پرعزم

تحریک انصاف کے اہم رہنما اورڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے بیٹے کی سر کاری گاڑی پر بیٹھ کر کلاشنکوف کے ہمراہ تصویر وائر ل،پارٹی ترجمان نے غلطی تسلیم کرلی، حیرت انگیز اعلان

امریکی فوج نے اسامہ بن لادن کو کیوں قتل کیا؟باقاعدہ تدفین کے بجائے لاش سمندر برد کیوں کی گئی؟،سعودی عرب کے سابق انٹیلی جنس سربراہ شہزادہ ترکی الفیصل نے سب بتادیا،سنسنی خیز انکشافات

بھارت میں قیامت خیز گرمی کا ذمہ داربھی پاکستان کو قرار دے دیاگیا، پاکستان کس طرح ”گرمی بھارت بھیج رہاہے؟“ بھارتی میڈیا کے مضحکہ خیز دعوے

ڈیڑھ برس سے ناقابل استعمال قرار دے کر گراؤنڈ کئے گئے بوئنگ777طیارہ دوبارہ آپریشن میں شامل،متعدد نئی پروازیں شروع کرنے کافیصلہ،پی آئی اے نے بڑی خوشخبری سنادی