Home اہم خبریں راولپنڈی کے شہریوں کے لیے خوشخبری، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے شیخ رشید احمد کو بڑی یقین دہانی کرا دی

راولپنڈی کے شہریوں کے لیے خوشخبری، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے شیخ رشید احمد کو بڑی یقین دہانی کرا دی

لاہور (این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید احمد نے ملاقات کی،جس میں راولپنڈی میں ترقیاتی منصوبوں اور جنوبی پنجاب کے شہروں کے ریلوے سٹیشنوں کی تزئین و آرائش کے بارے میں گفتگو ہوئی۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز بروقت جار ی کئے جائیں گے۔عرصہ دراز سے نظر انداز ہونے والے منصوبوں بشمول لئی ایکسپریس وے اور رنگ روڈ پر جلد از جلد کام کے آغاز کیلئے کوشاں ہیں۔جڑواں شہروں کےشہریوں کی سہولت کیلئے ترقیاتی منصوبے مقررہ وقت
میں مکمل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کا پیسہ عوامی فلاح کے منصوبوں پرشفاف طریقے سے خرچ کیا جائے گا۔راولپنڈی میں بین الاقوامی معیار کے ہسپتال کیلئے تعمیراتی کام کا دوبارہ آغازکیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں مفاد عامہ کے منصوبوں کو ماضی میں سیاسی بنیادوں پر التواء میں ڈالا گیالیکن تحریک انصاف کی حکومت نے مفاد عامہ کے پیش نظر ا ن منصوبوں پر کام دوبارہ شروع کیا ہے۔ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہباز گل بھی اس موقع پر موجود تھے۔

نارووال میں وین اور کوچ میں خوفناک تصادم سے 5 افراد جاں بحق، 18 زخمی

ورلڈ کپ میں آج پاکستان بھارت سے ٹکرائے گا، شاہین جیت کیلئے پرعزم

تحریک انصاف کے اہم رہنما اورڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے بیٹے کی سر کاری گاڑی پر بیٹھ کر کلاشنکوف کے ہمراہ تصویر وائر ل،پارٹی ترجمان نے غلطی تسلیم کرلی، حیرت انگیز اعلان

امریکی فوج نے اسامہ بن لادن کو کیوں قتل کیا؟باقاعدہ تدفین کے بجائے لاش سمندر برد کیوں کی گئی؟،سعودی عرب کے سابق انٹیلی جنس سربراہ شہزادہ ترکی الفیصل نے سب بتادیا،سنسنی خیز انکشافات

بھارت میں قیامت خیز گرمی کا ذمہ داربھی پاکستان کو قرار دے دیاگیا، پاکستان کس طرح ”گرمی بھارت بھیج رہاہے؟“ بھارتی میڈیا کے مضحکہ خیز دعوے

ڈیڑھ برس سے ناقابل استعمال قرار دے کر گراؤنڈ کئے گئے بوئنگ777طیارہ دوبارہ آپریشن میں شامل،متعدد نئی پروازیں شروع کرنے کافیصلہ،پی آئی اے نے بڑی خوشخبری سنادی