Home اہم خبریں  وفاقی وزراء بھی پکڑ میں آنے والے ہیں، عید قربان سے پہلے آصف   زرداری کے ساتھ کیا ہوگا؟ بڑی پیش گوئی کردی گئی

 وفاقی وزراء بھی پکڑ میں آنے والے ہیں، عید قربان سے پہلے آصف   زرداری کے ساتھ کیا ہوگا؟ بڑی پیش گوئی کردی گئی

کراچی (آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما منظور حسین وسان نے حکومتی وزرا کہ لیے نئی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی وزراء، تحریک انصاف،جی ڈی اے رہنماء اور ایم کیو ایم والے بھی پکڑ میں آنے والے ہیں،سال دو ہزار بیس وفاقی حکومت کے لئے بڑا مشکل سال ہوگا۔انہوں نے یہ بات اپنے سوشل میڈیا پر جاری کردہ ویڈیو بیان میں کی۔ منظوروسان نے مزید دعوی کیا کہ تحریک انصاف کے دو وزراء پیپلز پارٹی سے رابطے میں ہیں بہت جلد اعلان کریں گیں،دو ہزار بیس میں عمران خان کو حکومت میں نہیں دیکھ رہا۔ انہوں نے

عمران خان کہ متعلق پیش گوئی کی کہ جنوری دو ہزار بیس تک عمران خان کو مجبورناً لندن جانا پڑے گا،جولائی سے تحریک انصاف کے لئے مشکلات پیدا ہونا شروع ہوں گی،آنے والے دنوں میں وزراء اور تحریک انصاف کے رہنماء بھی پکڑ میں آئیں گے، جی ڈی اے کے رہنماوں کو بھی گرفتار کیا جائیگا، انہوں نے ایک سو کہ جواب میں کہا کہ اپوزیشن کی گرفتاریاں اورحالات حکومت کو چلتا کرنے کا طریقہ اور حکومت مخالف تحریک کو مضبوط کرنے کہ لیے کیا گیا ہے،حکومت کے لئے بجٹ منظور کروانا مشکل ہوگا،بجٹ میں مشکلات پیدا کی جائیں گی،سال 2020 جنوری تک ماحول ٹھیک ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ متحدہ پاکستان، لندن والے قائد کے ساتھ ہیں مگر اسٹیبلشمنٹ کے ڈر سے خاموش ہیں،میں پہلے ہی کہا تھا کہ سال 2019 بڑا اہم ہے اور بھی مزید فیصلے ہونے والے ہیں،عید قربان سے پہلے آصف علی زرداری کو ریلیف مل جائے گا۔  منظور حسین وسان نے حکومتی وزرا کہ لیے نئی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی وزراء، تحریک انصاف،جی ڈی اے رہنماء اور ایم کیو ایم والے بھی پکڑ میں آنے والے ہیں،سال دو ہزار بیس وفاقی حکومت کے لئے بڑا مشکل سال ہوگا۔

نارووال میں وین اور کوچ میں خوفناک تصادم سے 5 افراد جاں بحق، 18 زخمی

ورلڈ کپ میں آج پاکستان بھارت سے ٹکرائے گا، شاہین جیت کیلئے پرعزم

تحریک انصاف کے اہم رہنما اورڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے بیٹے کی سر کاری گاڑی پر بیٹھ کر کلاشنکوف کے ہمراہ تصویر وائر ل،پارٹی ترجمان نے غلطی تسلیم کرلی، حیرت انگیز اعلان

امریکی فوج نے اسامہ بن لادن کو کیوں قتل کیا؟باقاعدہ تدفین کے بجائے لاش سمندر برد کیوں کی گئی؟،سعودی عرب کے سابق انٹیلی جنس سربراہ شہزادہ ترکی الفیصل نے سب بتادیا،سنسنی خیز انکشافات

بھارت میں قیامت خیز گرمی کا ذمہ داربھی پاکستان کو قرار دے دیاگیا، پاکستان کس طرح ”گرمی بھارت بھیج رہاہے؟“ بھارتی میڈیا کے مضحکہ خیز دعوے

ڈیڑھ برس سے ناقابل استعمال قرار دے کر گراؤنڈ کئے گئے بوئنگ777طیارہ دوبارہ آپریشن میں شامل،متعدد نئی پروازیں شروع کرنے کافیصلہ،پی آئی اے نے بڑی خوشخبری سنادی