Home اہم خبریں  سپریم کورٹ میں شہباز شریف، فواد حسن فواد کی ضمانت منسوخی سمیت متعدد کیسز کی سماعت،بڑی خبر سنادی گئی

 سپریم کورٹ میں شہباز شریف، فواد حسن فواد کی ضمانت منسوخی سمیت متعدد کیسز کی سماعت،بڑی خبر سنادی گئی

اسلام آباد (این این آئی) سپریم کورٹ آف پاکستان میں  جمعرات کو شہباز شریف، فواد حسن فواد کی ضمانت منسوخی سمیت متعدد کیسز کی سماعت ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں  جمعرات کو مختاراں مائی گینگ ریپ کیس کے ملزمان کی سزا میں اضافے سے متعلق کیس کی سماعت ہوگی، جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔سپریم کورٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف اور فواد حسن فواد ضمانت منسوخی سے متعلق کیس،اورنج لائن میٹرو ٹرین پراجیکٹ سے متعلق کیس،مفتی مصباح الدین بنام محسن جاوید انتخابی عزرداری سے

متعلق درخواست،ندا کھوڑو بنام معظم علی خان انتخابی عزرداری سے متعلق درخواست،عبدالقہار بنام الیکشن کمیشن آف پاکستان انتخابی عزرداری سے متعلق درخواست،سماجی کارکن پروین رحمان کے قتل کیس،کمسن بچی امل عمر ہلاکت ازخود نوٹس کیس،نئی گج ڈیم کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت ہوگئی۔ اس کے علاوہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوگی،جسٹس عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ اس کیس کی سماعت کرے گا۔سپریم کورٹ میں گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں سات رکنی لارجر بنچ کریگا، بحریہ ٹاؤن عملدرآمد کیس کی سماعت جسٹس عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ کریگا جبکہ دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈز کیس کی سماعت جسٹس عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بینچ کریگا۔  سپریم کورٹ آف پاکستان میں  جمعرات کو شہباز شریف، فواد حسن فواد کی ضمانت منسوخی سمیت متعدد کیسز کی سماعت ہوگی۔

نارووال میں وین اور کوچ میں خوفناک تصادم سے 5 افراد جاں بحق، 18 زخمی

ورلڈ کپ میں آج پاکستان بھارت سے ٹکرائے گا، شاہین جیت کیلئے پرعزم

تحریک انصاف کے اہم رہنما اورڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے بیٹے کی سر کاری گاڑی پر بیٹھ کر کلاشنکوف کے ہمراہ تصویر وائر ل،پارٹی ترجمان نے غلطی تسلیم کرلی، حیرت انگیز اعلان

امریکی فوج نے اسامہ بن لادن کو کیوں قتل کیا؟باقاعدہ تدفین کے بجائے لاش سمندر برد کیوں کی گئی؟،سعودی عرب کے سابق انٹیلی جنس سربراہ شہزادہ ترکی الفیصل نے سب بتادیا،سنسنی خیز انکشافات

بھارت میں قیامت خیز گرمی کا ذمہ داربھی پاکستان کو قرار دے دیاگیا، پاکستان کس طرح ”گرمی بھارت بھیج رہاہے؟“ بھارتی میڈیا کے مضحکہ خیز دعوے

ڈیڑھ برس سے ناقابل استعمال قرار دے کر گراؤنڈ کئے گئے بوئنگ777طیارہ دوبارہ آپریشن میں شامل،متعدد نئی پروازیں شروع کرنے کافیصلہ،پی آئی اے نے بڑی خوشخبری سنادی