Home اہم خبریں احسن خان اپنے نئے شو ’’بول نائٹس ود احسن خان‘‘ میں میزبانی کرتے نظر آئیں گے

احسن خان اپنے نئے شو ’’بول نائٹس ود احسن خان‘‘ میں میزبانی کرتے نظر آئیں گے

کراچی (این این آئی)احسن خان اپنے نئے شو ’’بول نائٹس ود احسن خان‘‘ میں میزبانی کرتے نظر آئیں گے جو نامور ستاروں کو اپنے شو پر مدعو کریں گے اور ان کے ساتھ ان کی ذاتی زندگی کے حوالے سے بات جیت کریں گے۔اداکار کا اپنے شو کے حوالے سے کہنا تھا کہ میں ان ستاروں پر فوکس کررہا ہوں جن کو لوگ تیزی اور دلچسپی کے ساتھ فالو کررہے ہیں، جو میڈیا میں مقبول ہیں۔میں ان ستاروں سے عام انداز میں بات چیت کروں گا، اس شو کا کوئی اسکرپٹ نہیں، مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جس طرح

کا میں انسان ہوں، لوگ بہت جلدی میرے ساتھ مطمئن محسوس کرنے لگتے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ اب تک میں عائزہ خان اور دانش تیمور، ریما اور عمران عباس، حرا مانی اور عفان وحید، رمشا خان اور منیب بٹ جیسے ستاروں کو اپنے شو پر مدعو کرچکا ہوں، بہت جلد میں سجل علی اور دیگر ستاروں کو بھی شو پر آنے کی دعوت دوں گا۔احسن خان کے مطابق ان کی ٹیم سوشل میڈیا پر سروے کررہی ہے کہ مداح کس کے بارے میں کیا جاننا چاہتے ہیں اور پھر اس ہی انداز میں سوالات تیار کیے جاتے ہیں۔اداکار نے کہا کہ میرا خیال ہے لوگوں کو اسٹارز کو اس طرح جاننا چاہیے جو وہ حقیقت میں ہیں، ان کی عزت کرنی چاہیے، وہ دنیا میں موجود جنتے بھی اسٹارز ہیں ان کے برابر ہی ہیں، اور ہمیں اپنے ستاروں کو مثبت انداز میں دنیا کے سامنے پیش کرنا چاہیے۔شو کا آغاز مدعو کیے گئے اسٹارز کے تعارف سے کیا جاتا ہے، جس کے بعد چند سوالات پوچھے جاتے ہیں۔بعدازاں شو میں چند گیمز کو بھی شامل کیا گیا ہے، جس سے یہ مزید دلچسپ بن جائے گا۔

نارووال میں وین اور کوچ میں خوفناک تصادم سے 5 افراد جاں بحق، 18 زخمی

ورلڈ کپ میں آج پاکستان بھارت سے ٹکرائے گا، شاہین جیت کیلئے پرعزم

تحریک انصاف کے اہم رہنما اورڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے بیٹے کی سر کاری گاڑی پر بیٹھ کر کلاشنکوف کے ہمراہ تصویر وائر ل،پارٹی ترجمان نے غلطی تسلیم کرلی، حیرت انگیز اعلان

امریکی فوج نے اسامہ بن لادن کو کیوں قتل کیا؟باقاعدہ تدفین کے بجائے لاش سمندر برد کیوں کی گئی؟،سعودی عرب کے سابق انٹیلی جنس سربراہ شہزادہ ترکی الفیصل نے سب بتادیا،سنسنی خیز انکشافات

بھارت میں قیامت خیز گرمی کا ذمہ داربھی پاکستان کو قرار دے دیاگیا، پاکستان کس طرح ”گرمی بھارت بھیج رہاہے؟“ بھارتی میڈیا کے مضحکہ خیز دعوے

ڈیڑھ برس سے ناقابل استعمال قرار دے کر گراؤنڈ کئے گئے بوئنگ777طیارہ دوبارہ آپریشن میں شامل،متعدد نئی پروازیں شروع کرنے کافیصلہ،پی آئی اے نے بڑی خوشخبری سنادی