Home اہم خبریں ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کو زندگی کا سب سے گہراصدمہ لگ گیا،اہلخانہ غم سے نڈھال

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کو زندگی کا سب سے گہراصدمہ لگ گیا،اہلخانہ غم سے نڈھال

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کے والد انتقال کرگئے ۔نجی ٹی وی کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل کے والد چوہدری ہدایت اللہ انتقال کرگئے ،ان کی نماز جنازہ دن ڈیڑھ بجے شاہین مارکیٹ ای سیون میں ادا کی جائے گی ،مرحوم کی تدفین اسلام آباد کے ایچ الیون قبرستان میںکی جائے گی ،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ان کے والد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے اورکہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔دریں اثنا صدر ،وزیر اعظم ،چاروں صوبائی گورنرز اور وزرا اعلیٰ نے بھی

ڈاکٹر فیصل کے والد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔