Home اہم خبریں ’’فاسٹ اینڈ فیوریس‘‘ میں شامل کرنے پر ون ڈیزل کا شکر گزار ہوں : جان سینا

’’فاسٹ اینڈ فیوریس‘‘ میں شامل کرنے پر ون ڈیزل کا شکر گزار ہوں : جان سینا

نیویارک (این این آئی)ہالی ووڈ کی کامیاب فلم سیریز’’فاسٹ اینڈ فیوریس‘‘ کی کاسٹ میں ویسے ہی کئی کامیاب اداکار موجود ہیں اور اب ایک اور نامور شخصیت اس فلم کے ساتھ جڑ چکی ہے۔فلم کے ہدایت کار اور مرکزی اداکار ون ڈیزل نے چند روز قبل اعلان کیا تھا کہ امریکی ریسلر اور اداکار جان سینا بھی فلم ’’فاسٹ اینڈ فیوریس 9‘‘ کی کاسٹ کا حصہ بن چکے ہیں‘ہالی ووڈ کی کامیاب سیریز ’’فاسٹ اینڈ فیوریس 9‘‘ اگلے سال 22 مئی کو ریلیز ہوگی جبکہ اب جان سینا نے مداحوں سے وعدہ کیا ہے کہ وہ فلم میں اپنی بہترین

کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔اپنے انٹرویو میں جان سینا نے بتایا کہ یہ میرے لیےبہت بڑا موقع ہے، مجھے گاڑیاں بیحد پسند ہے اور یہی وجہ ہے کہ میں اس سیریز سے قریب ہوں اور دنیا بھر میں مقبول ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ انتی بہترین ٹیم کا حصہ بن کر بیحد خوش ہیں۔خیال رہے کہ رواں سال اپریل میں ون ڈیزل نے جان سینا کو اس فلم میں کاسٹ کرنے کا اشارہ دیا تھا، جس کے بعد مداح جون سینا کو فلم میں دیکھنے کے لیے بہت بیتاب ہوگئے تھے۔فلم میں کاسٹ ہونے کے حوالے سے جان سینا نے کہا کہ میں ون کا بیحد شکر گزار ہوں، مجھے خوشی ہے کہ مجھے اس فلم کا حصہ بنایا گیا۔یاد رہے کہ ہالی ووڈ کی کامیاب سیریز ’’فاسٹ اینڈ فیوریس 9‘‘ اگلے سال 22 مئی کو ریلیز ہوگی۔