Home اہم خبریں مصر کے ماہرین آثار قدیمہ نے تین ہزار سال پرانی بندرگاہ دریافت کر لی

مصر کے ماہرین آثار قدیمہ نے تین ہزار سال پرانی بندرگاہ دریافت کر لی

قاہرہ(این این آئی)مصر میں ماہرین آثار قدیمہ نے تین ہزار سال پرانی بندرگاہ دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ یہ بندرگاہ عبادت گاہیں اور دیگر عمارتوں کی تعمیر کے لیے پتھروں کو منتقل کرنے کے لیے استعمال کی جاتی تھی۔میڈیارپورٹس کے مطابق مصری وزارت آثار قدیمہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ یہ بندرگہ جنوبہ شہر اسوان کے قریب صعید کے مقام پر پہاڑوں کے درمیان واقع ہے۔ یہ بندرگاہ مصر کے 18 ویں حکمران خاندان کے دور میں 1543ء سے 1292ء قبل مسیح تکاستعمال کی جاتی رہی ہے۔اسوان میں آثار قدیمہ کے ڈائریکٹر عبدالمنعم سعید
نے بتایا کہ پہاڑی سلسلے میں کھودے گئے پہاڑوں سے پتھر نکال کر انہیں عبادت گاہوں اور دیگر عمارتوں کی تعمیر کے لیے جایا جاتا تھا۔ ان پتھروں سے کرنک اور کوم امبو کے پرانے معبد تعمیر کیے گئے۔مصر میں آثار قدیمہ کے ماہرین تواتر کے ساتھ سابقہ تہذیبوں کے آثار دریافت کرتے رہے ہیں مگر سنہ 2011ء میں مصر میں برپا ہونے والے انقلاب کے بعد آثار قدیمہ کی تحقیقات اور سیاحت کے شعبے متاثر ہوئے ہیں۔

loading…

نارووال میں وین اور کوچ میں خوفناک تصادم سے 5 افراد جاں بحق، 18 زخمی

ورلڈ کپ میں آج پاکستان بھارت سے ٹکرائے گا، شاہین جیت کیلئے پرعزم

تحریک انصاف کے اہم رہنما اورڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے بیٹے کی سر کاری گاڑی پر بیٹھ کر کلاشنکوف کے ہمراہ تصویر وائر ل،پارٹی ترجمان نے غلطی تسلیم کرلی، حیرت انگیز اعلان

امریکی فوج نے اسامہ بن لادن کو کیوں قتل کیا؟باقاعدہ تدفین کے بجائے لاش سمندر برد کیوں کی گئی؟،سعودی عرب کے سابق انٹیلی جنس سربراہ شہزادہ ترکی الفیصل نے سب بتادیا،سنسنی خیز انکشافات

بھارت میں قیامت خیز گرمی کا ذمہ داربھی پاکستان کو قرار دے دیاگیا، پاکستان کس طرح ”گرمی بھارت بھیج رہاہے؟“ بھارتی میڈیا کے مضحکہ خیز دعوے

ڈیڑھ برس سے ناقابل استعمال قرار دے کر گراؤنڈ کئے گئے بوئنگ777طیارہ دوبارہ آپریشن میں شامل،متعدد نئی پروازیں شروع کرنے کافیصلہ،پی آئی اے نے بڑی خوشخبری سنادی