Home اہم خبریں سمندر سے تیل نکلنے کا پتہ نہیں، مگر حکومت نے عوام کا تیل نکال دیا، ترجمان ن لیگ کاعمران خان پر طنز

سمندر سے تیل نکلنے کا پتہ نہیں، مگر حکومت نے عوام کا تیل نکال دیا، ترجمان ن لیگ کاعمران خان پر طنز

لاہور(سی پی پی)پاکستان مسلم لیگ(ن ) کی ترجمان اور سابق وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے حکومت کے سمندری ذخائر سے تیل کے منصوبے کے بیان پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ سمندر سے تیل نکلنے کا پتا نہیں، مگر حکومت نے عوام کا تیل نکال دیا۔ وزیراعظم عمران خان نے پچھلے پانچ سال کنٹینر پر نواز اور شہباز شریف پر سیاست کی اور اب پچھلے آٹھ ماہ سے دونوں کےنام پر حکومت کر رہے ہیں۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہیلتھ کارڈ ہو یا موٹر وے کا افتتاح، میٹروبس ہو یا ائیرپورٹ
کا فیتہ، بجلی پیدا کرنے کا معاملہ ہو یا سمندری ذخائر سے تیل کے منصوبے، ان پر صرف ن لیگی قیادت کی مہر ہے۔انہوں نے طنزیہ لہجے میں کہا کہ اللہ کرے سمندری ذخائر سے تیل نکل آئے لیکن موجودہ حکومت غریب عوام کا تیل نکال رہی ہے، وزیر اعظم اس پر غور کریں۔

loading…

امریکی فوج نے اسامہ بن لادن کو کیوں قتل کیا؟باقاعدہ تدفین کے بجائے لاش سمندر برد کیوں کی گئی؟،سعودی عرب کے سابق انٹیلی جنس سربراہ شہزادہ ترکی الفیصل نے سب بتادیا،سنسنی خیز انکشافات

بھارت میں قیامت خیز گرمی کا ذمہ داربھی پاکستان کو قرار دے دیاگیا، پاکستان کس طرح ”گرمی بھارت بھیج رہاہے؟“ بھارتی میڈیا کے مضحکہ خیز دعوے

ڈیڑھ برس سے ناقابل استعمال قرار دے کر گراؤنڈ کئے گئے بوئنگ777طیارہ دوبارہ آپریشن میں شامل،متعدد نئی پروازیں شروع کرنے کافیصلہ،پی آئی اے نے بڑی خوشخبری سنادی

خواہ کچھ بھی ہو جائے

بھارتی فوج کا لاپتہ طیارہ ”خلائی مخلوق“ نے غائب کردیا،بھارتی نیوز چینل کے دعوے پر پوری دنیا میں مذاق بن گیا،حیرت انگیز انکشافات

نیب نے موجودہ انتظامیہ کے دورمیں 600ملزموں کوگرفتارکرکے ان سے کتنی بڑی رقم برآمدکرکے قومی خزانے میں جمع کروادی؟چیئرمین نیب کا حیرت انگیزانکشاف