Home اہم خبریں بھارتی فوج کے نام پر ووٹ مانگنا مودی کو مہنگا پڑ گیا،الیکشن کمیشن کے اقدام نے بھارتی وزیراعظم کے ہوش ٹھکانے لگا دیے

بھارتی فوج کے نام پر ووٹ مانگنا مودی کو مہنگا پڑ گیا،الیکشن کمیشن کے اقدام نے بھارتی وزیراعظم کے ہوش ٹھکانے لگا دیے

نئی دہلی (این این آئی)الیکشن کمیشن آف انڈیا نے وزیراعظم نریندرمودی سے انتخابی مہم کے دوران بھارتی فوج سے متعلق متنازع بیان پر جواب طلب کرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق نریندر مودی نے مہارسٹرا میں دوران تقریر نئے ووٹروں سے اپنا ووٹ بھارتی فوج کو دینے کا کہا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق نریندر مودی نے کہا تھا کہ میں نئے ووٹروں کو بتانا چاہتا ہوں کہ کیا تمھارا پہلا ووٹ سپاہیوں (کے لیے ہو سکتا جنہوں نے پاکستان میں فضائی حملہ کیا؟ کیا تمارا پہلا ووٹ پلوامہ (میں ہلاک) سپاہیوں کیلئے ہوسکتا؟رپورٹکے مطابق گزشتہ ماہ بھارتی الیکشن کمیشن نے حالیہ پاک
بھارت تناؤ کے پیش نظر تمام سیاسی جماعتوں سمیت انتخابی امیدواروں کو خصوصی مراسلہ جاری کیا کہ جس میں انہیں سیاسی پروپیگنڈا کے لیے دفاعی فورسز سے متعلق بیان دینے پر خبردار کیا تھا۔ہندوستان ٹائمز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے مہارسٹرا کے انتخابی افسر سے مودی کے قابل گرفت بیان پر فوری رپورٹ طلب کرلی۔بھارتی الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کا اعلان کیا جو 7 مراحل پر مشتمل ہیں اور اپریل سے مئی تک جاری رہیں گے۔

امریکی فوج نے اسامہ بن لادن کو کیوں قتل کیا؟باقاعدہ تدفین کے بجائے لاش سمندر برد کیوں کی گئی؟،سعودی عرب کے سابق انٹیلی جنس سربراہ شہزادہ ترکی الفیصل نے سب بتادیا،سنسنی خیز انکشافات

بھارت میں قیامت خیز گرمی کا ذمہ داربھی پاکستان کو قرار دے دیاگیا، پاکستان کس طرح ”گرمی بھارت بھیج رہاہے؟“ بھارتی میڈیا کے مضحکہ خیز دعوے

ڈیڑھ برس سے ناقابل استعمال قرار دے کر گراؤنڈ کئے گئے بوئنگ777طیارہ دوبارہ آپریشن میں شامل،متعدد نئی پروازیں شروع کرنے کافیصلہ،پی آئی اے نے بڑی خوشخبری سنادی

خواہ کچھ بھی ہو جائے

بھارتی فوج کا لاپتہ طیارہ ”خلائی مخلوق“ نے غائب کردیا،بھارتی نیوز چینل کے دعوے پر پوری دنیا میں مذاق بن گیا،حیرت انگیز انکشافات

نیب نے موجودہ انتظامیہ کے دورمیں 600ملزموں کوگرفتارکرکے ان سے کتنی بڑی رقم برآمدکرکے قومی خزانے میں جمع کروادی؟چیئرمین نیب کا حیرت انگیزانکشاف