Home پاکستان کراچی میں آج سے شدید گرمی کی پیشگوئی، ہیٹ ویو کا خطرہ

کراچی میں آج سے شدید گرمی کی پیشگوئی، ہیٹ ویو کا خطرہ

شہر میں سمندری ہوائیں بند اور نمی کاتناسب بڑھنے کے سبب گرمی کی شدید لہرپید اہوگی فوٹوفائل

شہر میں سمندری ہوائیں بند اور نمی کاتناسب بڑھنے کے سبب گرمی کی شدید لہرپید اہوگی فوٹوفائل

کراچی: شہر قائد کے باسی ہوجائیں تیار محکمہ موسمیات نے آج سے کراچی میں شدید گرمی کی پیش گوئی کردی ہے جب کہ آج سے شہر پر تین روزہ ہیٹ ویو کے اثرات نمایاں ہوں گے۔

پچھلے کئی روز سے کراچی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے، سورج بھی شہر میں جم کر آگ برسارہا ہے، گرمی، حبس اور لو نے شہریوں کا برا حال کررکھا ہے، جب کہ کے الیکٹرک کی جانب سے کی جانے والی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث لوگ بلبلا اٹھے ہیں۔ تاہم ابھی کراچی کے شہریوں کو مزید امتحان سے گزرنا پڑے گا کیونکہ محکمہ موسمیات نے آج سے شہر میں مزید  گرمی کی پیشگوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے شہر پر تین روزہ ہیٹ ویو کے اثرات نمایاں ہوں گے، سمندری ہوائیں بند اور نمی کاتناسب بڑھنے کے سبب گرمی کی شدید لہرپید اہوگی۔ دن بھر لو کے تھپیڑے بھی چل سکتے ہیں جب کہ  گرمی کا پارہ 40 سے 42 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں گرمی کی غیر معمولی لہر کی وجہ بحیرہ عرب میں بننے والا سمندری طوفان ہے، سمندری طوفان وائیو آج رات گئے بھارتی گجرات کے ساحل سے ٹکرائے گا، طوفان کے باعث آج شام کو شہر میں آندھی جبکہ ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔

شدید گرمی کے پیش نظر ماہرین نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ دن کے وقت غیر ضروری طو پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں، پانی اور ٹھنڈے مشروبات کا استعمال بڑھادیں اوراگر باہر نکلنا پڑے تو سر ڈھانپ کر یاسر پر گیلا کپڑا رکھ کر باہر نکلیں۔

نارووال میں وین اور کوچ میں خوفناک تصادم سے 5 افراد جاں بحق، 18 زخمی

ورلڈ کپ میں آج پاکستان بھارت سے ٹکرائے گا، شاہین جیت کیلئے پرعزم

تحریک انصاف کے اہم رہنما اورڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے بیٹے کی سر کاری گاڑی پر بیٹھ کر کلاشنکوف کے ہمراہ تصویر وائر ل،پارٹی ترجمان نے غلطی تسلیم کرلی، حیرت انگیز اعلان

امریکی فوج نے اسامہ بن لادن کو کیوں قتل کیا؟باقاعدہ تدفین کے بجائے لاش سمندر برد کیوں کی گئی؟،سعودی عرب کے سابق انٹیلی جنس سربراہ شہزادہ ترکی الفیصل نے سب بتادیا،سنسنی خیز انکشافات

بھارت میں قیامت خیز گرمی کا ذمہ داربھی پاکستان کو قرار دے دیاگیا، پاکستان کس طرح ”گرمی بھارت بھیج رہاہے؟“ بھارتی میڈیا کے مضحکہ خیز دعوے

ڈیڑھ برس سے ناقابل استعمال قرار دے کر گراؤنڈ کئے گئے بوئنگ777طیارہ دوبارہ آپریشن میں شامل،متعدد نئی پروازیں شروع کرنے کافیصلہ،پی آئی اے نے بڑی خوشخبری سنادی