Home پاکستان مودی حکومت کی جنگ کا ماحول بناکرانتخابات جیتنے کی سازش بےنقاب ہوچکی، وزیراعظم

مودی حکومت کی جنگ کا ماحول بناکرانتخابات جیتنے کی سازش بےنقاب ہوچکی، وزیراعظم

سچائی کی ہمیشہ جیت ہوتی ہے اور یہی بہترین پالیسی ہے، عمران خان

سچائی کی ہمیشہ جیت ہوتی ہے اور یہی بہترین پالیسی ہے، عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جھوٹے دعووں کے ذریعے جنگ کا ماحول بنا کر انتخابات جیتنے کی بی جے پی کی سازش بری طرح بے نقاب ہو چکی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے جنگ کا ماحول بناکر انتخابات جیتنے کی کوشش کی اور پاکستانی جہاز ایف 16 گرانے کے جھوٹے دعوے کیے گئے لیکن یہ سازش بری طرح بے نقاب ہوچکی ہے، سچائی کی ہمیشہ جیت ہوتی ہے اور یہی بہترین پالیسی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کے فیڈرل اور صوبائی نمائندگان کو اپنے علاقوں میں موجود پناہ گاہوں کا دورہ کرنا چاہیئے اور پناہ گاہوں میں موجود افراد کے ساتھ کھانا کھانا چاہیئے، اس اقدام سے ہمارے نمائندگان کو احساس ہوگا کہ ہمارے معاشرے کے سب سے نچلے درجے کا افراد کے مسائل کیا ہیں اور آنے والے مہینوں میں ، میں بذات خود غربت کے خلاف اس جہاد کی نگرانی کروں گا۔