Home پاکستان شمالی وزیرستان میں بارودی مواد کا دھماکا، 2 اہلکار زخمی

شمالی وزیرستان میں بارودی مواد کا دھماکا، 2 اہلکار زخمی

زخمیوں کی شناخت فرحان اور اکرام خان کے نام سے ہوئی (فوٹو: فائل)

زخمیوں کی شناخت فرحان اور اکرام خان کے نام سے ہوئی (فوٹو: فائل)

میران شاہ: شمالی وزیرستان میں بارودی مواد کے دھماکے میں 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق اہلکار معمول کے گشت پر تھے کہ اچانک بارودی مواد کا دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں  سیکیورٹی فورسز کے اہلکار فرحان اور اکرام خان زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی، دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کردیا۔